دھشت گرد تنظیم حزب المجاہدین نے 1990میں وادی سے جبری طور پر نکالے گئے کشمیری پنڈتوں کے جان ومال کی حفاظت کا اعلان کرتے ہوئے ان سے کشمیر واپس لوٹنے کی اپیل کی۔سکھ نوجوانوں کے ایک گروپ کو بھی اگے لانے کی حزب المجاہدین نے بات کہی ہے۔
منگل کے روز جاری کئے گئے ایک ویڈیو میں حزب ال کمانڈر ذاکر راشد بھٹ المعروف موسی نے کشمیری پنڈتوں کسے اپنے گھر واپس لوٹنے کی گذار ش کی۔ کشمیرمیں دھشت گردو ں اور فوج کے درمیان تصادم کے دوران کشمیر پنڈتوں پر دھشت گردوں کے بڑھتے حملوں سے بیز ار ہزاروں کشمیری پنڈت وادی چھوڑ کر جانے کے لئے مجبور ہوگئے تھے ۔
انکاونٹر میں ہلاک دھشت گرد برہان وانی کے جانشین نے کہاکہ انہیں ایسے کشمیری پنڈتوں کودیکھنا چاہئے جنھوں نے کشمیر کبھی نہیں چھوڑا حالانکہ ان کو ہراساں وپریشان بھی کیا گیا۔
قبل ازیں حزب المجاہدین نے کشمیری پنڈت کے متعلق اپنی ایک عجیب دلیل کے تحت کہاتھا کہ ہندوستانی فوج وادی کے مسلمانو ں کو اپنا نشانہ بنانے کے لئے جان بوجھ کرکشمیری پنڈتوں کو وادی سے باہر رکھنے کا کی سونچی سمجھی سازش کی ہے۔اس نے حکومت پر الزام لگایاکہ پنچاب میں کئے گئے اپریشن بلیو کی طرح کشمیر وادی میں بھی ایکشن کا منصوبہ تیا رکیاجارہا ہے۔
بھٹ نے اپنے 1.38منٹ کے ویڈیو میں کہاکہ ہم کشمیر میں سکھ نوجوانوں کا بھی ایک گروپ تشکیل دینے کاکام کررہے ہیں۔اس نے کہاکہ سکھ برداری کی جانب سے حزب المجاہدین میں شمولیت کا ارادہ ظاہر کیاجارہا ہے۔
پچھلے چند دنوں میں ساوتھ کشمیر اضلاعوں میں ہتھیار چھننے کے بڑھتے واقعات پر کہاکہ بہت سارے نوجوان جہاد کے لئے تیار ہورہے ہیں اور وہ ہتھیار چھین کر اپنا گروپ میں اپنا رتبہ بڑھارہے ہیں۔نامعلوم مقام پر کی گئی شوٹنگ کے ویڈیو میں دوبڑی ہری بیانر جس پر نعرے لکھے ہوئے اور دونوں جانب ہتھیاروں کا ذخیر ہ صاف طور پر دیکھائی دے رہا ہے۔
گھاٹی میں8جولائی کو پیش ائے برہان وانی انکاونٹر کے بعد جاری تشدد کے دورا ن ہتھیار چھننے کے کئی ایک واقعات منظر عام پر ائے ہیں۔او روادی میں تشدد تمھنے کانام نہیں لے رہاہے اس جس میں اب تک 84موت او رہزاروں لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔