ملک بھر سے دولاکھ 67ہزار 26لوگوں نے سفر حج کے لئے فارم بھرے ہیں
ممبئی۔ حج کمیٹی آف انڈیا نے سبھی ریاستوں کے لئے حج کوٹہ جاری کردیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس مرتبہ یوپی سے حج کے لئے فارم بھرنے والے سبھی عازمین کو سفر حج پر جانے کا موقع مل سکتا ہے۔
قرعہ اندازی کے بغیر بھی سبھی درخواست دہندگان کو حج کے سفر پربھیجا جاسکتا ہے۔
حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے جاری اعداد وشمار پر نگاہ ڈالیں تو جنرل کوٹہ کے تحت ایک لاکھ 23ہزار 900لوک سفر حج پر جائیں گے جبکہ ملک بھر سے دولاکھ 67ہزار 26لوگوں نے سفر حج کے لئے فارم بھراہے جبکہ کمیٹی کے ذریعہ اترپردیش کو 27682سیٹیں الاٹ کی گئی ہیں۔
اسی طرح سے راجستھان میں درخواست دہندگان کی تعداد 10750ہے اور 4471سیٹیں الاٹ کی گئی ہیں۔
ہریانہ میں3145فارم بھرے گئے ہیں اور1281سیٹیں الاٹ کی گئی ہیں۔ اترپردیش کے کوارڈینٹر حاجی یعقوب کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ سیٹ کو دیکھتے ہوئے درخواست فارم کافی کم ائے ہیں۔
ریاست میں مسلمانوں کی آبادی کو دیکھتے ہوئے سیٹ کاکوٹہ جاری کیاجاتا ہے ۔ سب سے زیادہ کوٹہ اترپردیش کو ملتا ہے۔
اترپردیش سے آنے والی درخواستوں کی تعداد 34397ہے جبکہ حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے آبادی کو دیکھتے ہوئے 2782سیٹیں الاٹ کی گئی ہیں