حج کوٹہ کو 5000کرنے مرکز سے نمائندگی کی جائے گی ‘ درخواست فارمس کی رسم اجرائی تقریب ‘ ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کا خطاب
حیدرآباد ۔2۔جنوری (سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی نے اعلان کیا کہ جاریہ سال تلنگانہ کیلئے حج کوٹہ کو 2800 سے بڑھاکر 5000کرنے مرکز سے نمائندگی کی جائے گی۔ انہوں نے حیدرآبادی رباط میں جاریہ سال 1100 عازمین کے قیام کی گنجائش فراہم کرنے کا بھی تیقن دیا۔ ڈپٹی چیف منسٹر آج حج ہاؤز میں حج 2017 ء کے درخواست فارمس کی اجرائی تقریب سے خطاب کر رہے تھے، محمد محمود علی نے عازمین حج کو درخواست فارمس جاری کئے اور اس طرح ریاست کے تمام 31 اضلاع میں حج درخواستوں کی اجرائی کا آغاز ہوچکا ہے ۔ 24 جنوری درخواستوں کی اجرائی اور قبولیت کی آخری تاریخ ہوگی۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے حکومت کی جانب سے گزشتہ دو برسوں کی طرح جاریہ سال بھی عازمین حج کیلئے بہترین انتظامات کا تیقن دیا اور کہا کہ تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد تین مرتبہ حکومت کو عازمین حج کی خدمت کا موقع ملا ہے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ عازمین حج کی خدمت کے سلسلہ میں کافی سنجیدہ ہیں اور انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ بہتر سے بہتر خدمت کیلئے بجٹ کی کوئی پرواہ نہ کریں۔ چیف منسٹر کا یہ ایقان ہے کہ عازمین حج کی خدمت دراصل اللہ کے مہمانوں کی خدمت ہے اور اس میں خدمت گزار کو بھی حج کے برابر ثواب حاصل ہوتا ہے ۔ جس طرح چندر شیکھر راؤ ملک کے نمبر 1 چیف منسٹر ہیں، اسی طرح حج انتظامات میں بھی تلنگانہ ملک میں سرفہرست ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے بتایا کہ گزشتہ سال 2800 عازمین کا کوٹہ الاٹ کیا گیا تھا اور 19000 درخواستیں موصول ہوئیں۔ حیدرآباد سے 17000 درخواستیں داخل کی گئی تھیں اور صرف 500 افراد کیلئے قرعہ اندازی کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی سے حج کوٹہ کو 5000 کرنے کے سلسلہ میں بہت جلد نمائندگی کی جائے گی ۔ محمود علی نے بتایا کہ وہ اعلیٰ عہدیداروں کے ہمراہ دہلی کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جاریہ سال حیدرآبادی رباط میں 1100 عازمین کے قیام کی گنجائش کی مساعی کی جارہی ہے ۔ گزشتہ سال 690 عازمین کو قیام کے علاوہ مفت طعام اور دیگر سہولتیں فراہم کی گئی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ عنقریب اعلیٰ سطحی وفد سعودی عرب کا دورہ کرے گا جہاں سعودی حکام سے ملاقات کرتے ہوئے حیدرآباد میں سعودی کونسلیٹ کے قیام کی نمائندگی کی جائے گی۔ مرکزی وزارت خارجہ نے کونسلیٹ کے قیام پر رضامندی ظاہر کی ہے اور حکومت سعودی عرب کے جواب کا انتظار ہے ۔ حیدرآباد میں کونسلیٹ کے قیام سے عمرہ کے عازمین اور سعودی عرب میں ملازمت کے سلسلہ میں مقیم لاکھوں تلنگانہ شہریوں کے مسائل کی یکسوئی میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت تلنگانہ اس بات کی کوشش کرے گی کہ سابق نظام اسٹیٹ کے تمام عازمین حج کیلئے سعودی عرب میں مفت قیام اور طعام کی سہولت فراہم کی جائے۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ اقلیتوں کی تعلیمی اور معاشی ترقی کیلئے حکومت 12 فیصد تحفظات کی فراہمی میں سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی کسی بھی ریاست میں مسلم آبادی زائد ہونے کے باوجود مسلم ڈپٹی چیف منسٹر یا مسلمان مشیر موجود نہیں ہے لیکن کے سی آر نے ان عہدوں پر مسلمانوں کو مامور کرتے ہوئے اپنی مسلم دوستی کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے حکومت کے مشیر کی حیثیت سے سابق ڈی جی پی اینٹی کرپشن اے کے خاں کے تقرر کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ( باقی سلسلہ صفحہ 7 پر )