حاملہ بیوی نے بوسہ کے بہانے شوہر کی زبان کاٹ لی

کیونکہ بیچارہ شوہر خوبصور ت نظر نہیں آرہا تھا
نئی دہلی ۔ /23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی میں ایک 22 سالہ شخص اس وقت اپنی آدھی زبان سے محروم ہوگیا جب اس کی حاملہ بیوی نے اس کا بوسہ لیتے ہوئے دانستہ طور پر زبان کاٹ لی ۔ پولیس نے کہا کہ یہ واقعہ ہفتہ کی شب بیرون دہلی کے رنہولہ علاقہ میں پیش آیا ۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ عورت خوش نہیں تھی کیونکہ وہ سمجھتی کہ اس کا شوہر خوبصورت نظر نہیں آتا ۔ علاوہ ازیں شوہر و بیوی اکثر جھگڑا کرتے تھے ۔ اس کا شوہر لب سڑک تماشوں کا فنکار تھا ۔ جس کی اپنی حاملہ بیوی سے بحث و تکرار ہوگئی بعد ازاں دونوں نے صلح صفائی کرلی اور اگلی مرتبہ 22 سالہ بیوی نے شوہر کا بوسہ لیا اور اس بہانے شوہر کی زبان اپنے دانتوں میں دبوچ لی ۔ اس دوران وہ کم و بیش آدھی زبان سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔ بعد ازاں صفدر جنگ ہاسپٹل میں اس کا علاج کیا گیا لیکن ڈاکٹروں نے سرجری کے بعد کہا کہ مستقبل میں شائد ہی کبھی وہ دوبارہ بات کرپائے گا ۔ شوہر کے باپ کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے بیوی کو گرفتار کرلیا ۔ بعض دفعات پر جرم ثابت ہونے کی صورت میں عمر قید بھی ہوسکتی ہے ۔