نئی دہلی۔ ہرروز ائے ائی ائی ایم ایس کے ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹر ہرشد وانگھانڈے اور ان کی ٹیم ہزاروں زندگیاں بچانے کاکام کرتی ہے۔ مگر جب وہ اتوار کے روز یمونا ایکسپریس وے پر حادثے کاشکار ہوئے تب تقریبا ایک گھنٹے تک ان کی مدد کرنے والے کوئی نہیں تھا۔وانکھڈے اے ائی ائی ایم ایس میں چیف میڈیکل افیسر کے طور پر خدمات انجام دیتے ہیں وہ اگرہ کے ساتھ پر تھے تاکہ وہاں پر تہوار مناسکیں۔
اپنے نام کا حوالے دینے سے منع کرنے والے اے ائی ائی ایم ایس کے ایک سینئر ریسڈنٹ ڈاکٹر نے کہاکہ’’ ڈاکٹر وانکھڈے نے ہفتہ کے شام تک نوکری کی اور ان کی ڈیوٹی8پی اے کے قریب ختم ہوئی۔ ہمیں نہیں پتہ انہوں نے کب آگرہ جانے کا پلان بنایا۔ حادثے کی اطلاع ہمیں صبح ملی۔ وہاں پر موجود لوگوں کو کہنا ہے کہ تقریبا ایک گھنٹہ بعد ایمبولنس موقع پر پہنچی‘‘۔
حادثے کے بعد جب تک موقع پر پولیس پہنچی وانکھڈے اور ان کے دو جونیرس ڈاکٹر یش پریت کتھپال عمر25سال اور 25سال کے ہی ڈاکٹر ہمبالا مردہ پائے گئے ۔دیگر چارمیں ڈاکٹر ابھینو سنگھ‘ ڈاکٹر کیتھرین حلام ‘ ڈاکٹر مہیش کمار اور ڈاکٹر جیتیندر زخمی تھے ۔
انہیں علاج کے لئے فوری مقامی اسپتال کو لے جایاگیا اس کے بعد انہیں اے ائی ائی ایم ایس ٹروما سنٹر میں داخل کیاگیا۔اے ائی ائی ایم ایس کے ایک افسر نے کہاکہ ’’ڈاکٹر کیتھرین کے کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے ‘ ان کا اپریشن ٹروما سنٹر کے سربراہ اورڈاکٹر راجیش ملہوترہ نے کیا ہے اب ان کی حالات ٹھیک ہے‘‘۔
انہوں نے مزیدکہاکہ میوریہ کے سرپر چوٹ لگی ہے وہ ڈاکٹر س کی ٹیم کی نگرانی میں ہے۔سنگھ کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے اور وہ ہڈیوں کے وارڈ میں زیر علاج ہے۔
کمار کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی ہے اور سرجری کے لئے ٹروما سنٹر میں داخل ہے۔ایک سینئر ڈاکٹرس نے بتایا کہ ’’ یہ تمام لوگ اب خطرے سے باہر ہے ۔ تاہم وہ اس غیرمتوقع حادثے کے بعد صدمے میں ہیں ۔ ہم نے حادثے کے متعلق اب تک ان سے بات کرنے کی کوشش نہیں کی ہے‘‘۔
متوفی ڈاکٹر وانکھڈے کے ساتھی نے کہاکہ’’ وہ اتوار کے روز رات کے شفٹ پر تھے۔ انہیں ڈاکٹر سے رات 8بجے چار ج حاصل کرنا تھا۔ مگر اب وہ نہیں رہے۔ ہم شدید صدمے میں ہیں‘‘