دہلی پولیس کے اسپیشل سل جو مرکز کے قانونی دائرکار میںآتا ہے نے پیش کیاتھا کہ ’’ منظوری کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے ہیں اور اندرون دوہفتہ ٹھیک اسی طرح کے کاروائی فائل بھی کی گئی ہے‘‘
نئی دہلی۔ پچھلے ہفتہ دہلی ہائی کورٹ نے جے این یو اسٹوڈنٹ یونین کے سابق صدر کنہیا کمار او ردیگر کے خلا ف دائر سیڈیشن کیس پر کاروائی سے انکار کرتے ہوئے دہلی پولیس کو پھٹکار لگائی تھی او رکہاتھا کہ چارج شیٹ دائر کرنے سے قبل اہم انتظامیہ سے اس کی منظور کیوں نہیں لی گئی ۔
بعد میں دہلی پولیس نے کہاتھا کہ چارج شیٹ دائر کرنے سے قبل پولیس نے کسی منسٹرس کے پاس مذکورہ فائیل کو منظوری کے لئے روانہ کیاہے۔
انڈین ایکسپرس کو ملے دستاویزات کے مطابق جنوری 14کے روز چارج شیٹ داخل کرنے سے دوگھنٹے قبل ‘ تحقیقاتی افیسر امیش بھارتھوال نے محکمہ داخلہ کے پاس قانونی کاروائی کے لئے اجازت پر مشتمل ایک درخواست دائر کی ہے
۔محکمہ کے ایک سینئر افیسر نے کہاکہ ’’ پہلے فائیل ایڈیشنل سکریٹری( ہوم) کہ پاس بھیجی گئی اور پھر پرنسپل سکریٹری ( ہوم) کہ پاس 14جنوری کے روز روانہ کی گئی۔
پہلی مرتبہ17جنوری کے روز فائیل لاء محکمہ کے سکریٹری کے پاس روانہ کی گئی‘ اور پھر ایڈیشنل سکریٹری( لاء ) کو روانہ کی گئی۔ جنوری 18کے روزکو فائل دوبارہ سکریٹری( لاء) کے پاس بھیجی گئی ‘ پھر وہاں سے پرنسپل سکریٹری( ہوم) کے پاس بھیجی گئی ۔
ایڈیشنل سکریٹری( ہوم) کے پاس 21جنوری کو پھر پرنسپل سکریٹری ( ہوم) اور پیرکی دوپہر ہوم منسٹر کے پاس روانہ کی گئی‘‘۔ جین کے پاس فائیل کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے ایک افیسر نے کہاکہ اب تک یہ بات واضح نہیں ہوئی ہے کہ کب منسٹر فائیل کو ایل جی انل بیجال کے پاس روانہ کرنے کا راستہ صاف کریں گے۔
حکومت کے ایک ترجمان نے کہاکہ اس پر فوری طور سے کام کرنے کے منسٹر کی کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔ مذکورہ ترجمان نے کہاکہ ’’ سبرامنیم سوامی اور ڈاکٹر من موہن سنگھ کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو دیکھیں تو ‘ اندرون تین ماہ کوئی فیصلہ نہیں لیاگیاتو خود بخود فائیل کو منظوری کے لائق سمجھا گیاتھا۔ اس کیس میں ہمارے پاس وقت ہے‘‘۔
پچھلے ہفتہ کی سنوائی میں چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ دیپک شراوت نے کہاتھا کہ ’’ کیو ں آپ لوگوں نے متعلقہ انتظامیہ یاپھر حکومت سے منظور ی حاصل نہیں کی؟اس طرح کے معاملات میں قانونی رائے حاصل کرنے کے لئے کوئی لیگل سل آپ لوگوں کے پاس نہیں ہیں؟جب تک آپ( پولیس ) اس پر منظوری نہیں لاتے ‘ یہ عدالت چارج شیٹ پر سنوائی نہیں کرے گی‘‘۔
دہلی پولیس کے اسپیشل سل جو مرکز کے قانونی دائرکار میں آتا ہے نے پیش کیاتھا کہ ’’ منظوری کے لئے ضروری اقدامات اٹھائے ہیں اور اندرون دوہفتہ ٹھیک اسی طرح کے کاروائی فائل بھی کی گئی ہے‘‘۔
پولیس نے کہاکہ درایں اثناء تحقیقاتی افیسر کو ایل جی دفتر سے منگل کے روز سمن جاری کیاگیا ہے اور کہاگیا کہ چارج شیٹ اور اس کی درخواست پیش کریں جس کے ذریعہ وہ منظوری حاصل کرنا چاہتے ہیں