نئی دہلی۔جواہر لال نہر و یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین انتخابات میں چار سیٹوں پر بائیں بازو اتحاد نے اپنا قبضہ برقرار رکھا‘ اور آر ایس ایس کی طلبہ تنظیم اے بی وی پی کوبھاری اکثریت سے شکست فاش کیا۔قریبی مقابلے میں بائیں بازو اتحاد کی امیدوار گیتا کماری نے صدر کا عہدہ پر اپنی اپوزیشن امیدوار نیدی ترپاٹھی کو 462ووٹوں سے شکست دیکر اپنا قبضہ جما لیا۔
Clean sweep. Left Alliance trounces ABVP in JNU Students' Union Election #JNUSUelections https://t.co/XiFmol2cwA pic.twitter.com/w2JYDzPZkV
— NDTV (@ndtv) September 10, 2017
الیکشن پینال افیسرس نے کہاکہ برسا امبیڈکر پھولے اسٹوڈنٹ اسوسیشن ( بی اے پی ایس اے) کی امیدوار شبانہ علی کو 935ووٹ ملے۔ ان کا کہنا ہے کہ 4639ووٹس میں4620ووٹس کو ہی قابل قبول قراردیا گیا جبکہ 19ووٹس کو غلط بیالٹ میں چھٹی کے ساتھ پول کرنے کی وجہہ سے مسترد کردیاگیا۔
#UnitedLeft Victory Celebrations after sweeping #JNUSUelections!#LeftUnity Long Live! pic.twitter.com/a4r12DStbr
— CPI (M) (@cpimspeak) September 10, 2017
وہیں نائب صدر کے لئے اے ائی ایس اے کی سیمون زویہ خان نے 1876ووٹ لئے۔ خان نے اے بی وی پی کی درگیش کمار کو شکست فاش کیاجس نے 1028ووٹ لئے ۔
Lal Salam and congratulations to @SFI_CEC and the #UnitedLeft panel on #JNUSUelections victory. This one for #GauriLankesh 💪 #LeftUnity pic.twitter.com/6eyxTfWK83
— CPIM For India (@cpim4india) September 10, 2017
جملہ ووٹ 4620تھے۔ بائیں بازو کی ڈی سری کرشا جنرل سکریٹری کے پوسٹ پر کامیاب ہوئی انہو ں نے 2082ووٹ لئے جبکہ ان کی اپوزیشن اے بی وی پی کی امیدوار نیکونج مکاوانہ کو 975ووٹ ہی ملے۔جوائنٹ سکریٹری کا پوسٹ بھی بائیں بازو کی شبہانشو سنگھ کے قبضے میں رہا جنھیں 1755ووٹ ملے جبکہ اپوزیشن امیدوار اے بی وی پی پنکج کیشاری کو920ووٹ ہی مل سکے۔
گیتا کمار نے کہاکہ’’ اس بڑی کامیابی کا سہرا طلبہ کے سر جاتا ہے جن کا اب بھی بھروسہ جمہوری اقدا ر پر ہے جس کو بچانے کاکام کیاگیا ہے اور تبدیلی بھی طلبہ سے ائے گی‘‘۔انہوں نے نجیب ‘ جے این یو سیٹس میں کمی‘ نئے ہاسٹلس ‘ اور مختلف مسلئے کواٹھانے کا بھی وعدہ کیا۔ ڈی سری کرشا نے کہاکہ جے این یو اب زیادہ ڈیموکرٹیک ہوگیا ہے’’ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ہم ہرروز ہر طالب علم تک پہنچیں گے اور اے بی وی پی کی جارحانہ پالیسیوں کی مختلف کریں گے‘‘۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے جے این یو کی تہذیب کو بچایا ہے۔مرکزی پینل میں مجموعی طور پر چاروں پوسٹ کے لئے 1512نوٹا ووٹس ڈالے گئے۔ الیکشن افیسروں کا کہناہے کہ مختلف پوسٹ کے لئے جملہ 31کونسلر س کا انتخاب عمل میں لایاگیا ہے۔
You must be logged in to post a comment.