نئی دہلی: جنرل موٹرس انڈیا نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ ان کے ارادے میں گاڑیوں کی ایکسپورٹ تیاری پر توجہ مرکوز کرنا ہے اور گھریلو مارکٹ میں سال2017تک فروخت پر روک لگادی جائے گی۔ کمپنی نے یہ فیصلہ جون سال 2016میں ایک سال طویل جائزہ کے بعد بین الاقوامی اپریشنس پر اپنے مظاہرے کے پیش نظر کیا ہے۔
جنرل موٹرس ایکزیکیٹو وائس پریسڈنٹ اور بین الاقوامی صدر اسٹیفن جاکب نے اپنے بیان میں کہاکہ’’ ہم نے کئی مواقع بناے‘ مگر ہندوستان کے لئے بنائے گئے منصوبے کے تحت اصل سرمایہ کاری میں اضافہ کے تعین نہیں کرسکے جس کی وجہہ سے اہم بین الاقوامی مواقعو ںے محرومی کاسبب بنا۔
اس کی وجہہ سے گھریلو بازار میں قائدانہ مقام بھی حاصل کرنے میں ناکامی رہی۔ بہت مشکل ہے اس فیصلے پر پہنچا‘ مگر یہ صحیح وقت پر لیاگیاتاکہ ہماری بین الاقوامی حکمت عملی کو مدد مل سکے اورہمارے شئیر ہولڈرس کو موثر منافع فراہم کیاجاسکے‘‘۔
انڈین مینو فیکچرنگ کے تالے گاؤں اسمبلی پلانٹ کو مضبوط بنانے کے بعد اپریل میں کمپنی نے ہالول اسمبلی پلانٹ سے گاڑیوں کی تیاری بند کردی تھی۔
کاہیر کاظیم صدراور ایم ڈی جنرل موٹرس انڈیا نے کہاکہ’’جنرل موٹرس انڈیا کا ایکسپورٹ کاروبار پچھلے سالوں میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ ہماری تمام تر توجہہ اب ایکسپورٹ پرمرکوز ہے۔
ہم ہندوستان کودرآمد کو مضبوط گڑ بنانا چاہتے ہیں۔ ہم نے حالیہ عرصہ میں میکسیکو اور سنٹرل وساوتھ امریکہ کے لئے نیو چیورلیٹ بیٹ ہایچ بیک کی شروعات عمل میں لائی ہے‘‘