دارجلنگ: مسلمانوں کے لئے عید کے موقع پرگورکھا لینڈ مکتی مورچہ( جی جے ایم)نے اتوار کے روز دارجلنگ میں جاری غیر معینہ مدت کی ہڑتال میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔
جمعہ کے روز جی جے ایم سربراہ بیمل گورانگ نے گورکھا لینڈ ٹیریٹوریل ایڈمنسٹریشن ( جی ٹی اے) کے چیف ایکزیکٹو کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ جی جے ایم حامیوں پر پولیس کی جانب سے کی جانے والی فائرینگ کی سی بی ائی تحقیقات کرائی جائے ۔
جس کے بعد جی جے ایم کے 43ممبران نے جی ٹی اے سے استعفیٰ دیدیا۔گورانگ نے کہاکہ ’’ غیرمعینہ مدت کی ہڑتال کا سلسلہ جاری رہے گا۔ کل جماعتی اجلاس29جون تک ملتوی کردیاگیا ہے۔ ہم جی ٹی اے معاہدے کو 27جون کے روز نذر آتش کریں گے‘‘۔
جی جے ایم نے دارجلنگ کے پہاڑی علاقوں میں اسکولس کو 12گھنٹوں کی مہلت پیش کی کہ تاکہ وہ اپنے بچوں کو سیلیگوری اور رونگپو محفوظ طریقے سے نکالیں ۔
پہاڑی علاقے میں جی جے ایم نے غیر معینہ مدت کا بند کا جون15کو اعلان کیاتھا۔بند سے پہاڑی علاقے کے بورڈنگ اسکولس انتظامیہ کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
غیر معینہ مدت کے بند سے علاقے کی مشہور چائے کی پتی کی تجارت پر بھی اثر پڑا ہے جس پر علاقے کے دولاکھ مزدور کا انحصار ہے۔دراجلنگ 87چائے کی پتی کے باغوں کا مرکز ہے اور موجودہ بند کی وجہہ سے اس پر کافی اثر پڑرہا ہے۔
ٹی گارڈن مالکین کا احساس ہے کہ ان کی سالانہ آمدنی سے45فیصد کا انہیں نقصان ہو اہے۔