چینائی۔ 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آنجہانی چیف منسٹر تاملناڈو جے جیہ للیتا کو ان کی پہلی برسی کے موقع پر اے آئی آے ڈی ایم کے، کے کارکنان، وزراء، ارکان اسمبلی اور چیف منسٹر نے سیاہ کپڑوں میں ملبوس ہوکر خاموش مارچ نکالا۔ اس مارچ کی قیادت ڈپٹی چیف منسٹر اور اے آئی اے ڈی ایم کے نے کی۔ اس خاموش مارچ کا اہتمام ’’اماں‘‘ انا سلائی تا مرینا بیچ میں واقع جیہ للیتا کے سمادھی کیا گیا۔ پارٹی کے زیادہ تر ورکرس بشمول دو اعلیٰ قائدین نے ’’اماں‘‘ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے مقصد سے سیاہ لباس زیب تن کیا تھا۔ واضح رہے کہ تملناڈو میں جیہ للیتا کو ’’اماں‘‘ کے نام سے پکارا جاتا ہے۔