اسلام آباد۔ ایکسپریس نیوز کی خبر کے مطابق وزارت دفاع کی منظوری کے بعد منگل کے روز پاکستان الکٹرانک میڈیاریگولیٹری اتھاریٹی ( پی ای ایم آر اے) کو جیو ٹی وی کے انٹرسرویس انٹلیجنس( ائی ایس ائی) کے متعلق الزامات کے خلاف ایک حوالہ جاری کریگا۔
مذکورہ ڈیفنس سکریٹری لفٹنٹ جنرل ریٹائرٹ آصف یاسین ملک نے ڈیفنس منسٹر خواجہ آصف کا سخت الفاظ پر مشتمل ایک سخت حوالہ بھیجا ہے‘ جس کو انہوں نے منظور کرتے ہوئے پی ای ایم آر اے کو روانہ کردیاہے۔
کچھ دن قبل آصف خود ہی تنقیدوں کے نشانے پر اس وقت آگئے تھے جب انہوں نے سابق صدر جنرل( ریٹائرڈ)پرویز مشرف کے خلاف تبصرہ کیاتھا۔
مذکورہ حوالے میں الزام عائد کیاگیاہے کہ جیو ٹی وی نے پی ای ایم آر اے کے منعقدہ کوڈ کی خلاف ورزی کی ہے او رخواہش کی گئی ہے کہ چینل کا عاجلانہ طور پر لائسنس منسوخ کیاجائے ۔معاملے میں تحقیقات کی تکمیل کے فوری بعد لائسنس کی منسوخی عمل میں ائے گی۔
ایکسپریس ٹرابیون نے جو حوالہ شائع کئے ہیں اس کی مواد یہاں پر بھی پیش کیاجارہا ہے۔
You must be logged in to post a comment.