ماضی میں جرم کے دنیا سے وابستہ عیسیٰ کا لاتین امریکہ سے تعلق ہے‘جنھوں نے 17سال جیل کی زندگی گذاری۔
آج انہیں ایک مسلمان ہونے پر فخر محسوس ہورہا ہے۔عیسیٰ کے مطابق اسلام قبول کرنے سے قبل ان کی زندگی نہایت بری تھی۔ وہ سگریٹ نوشی او رنشہ کی عادی تھے۔پیسوں کے لئے وہ مصلح ڈکیتی کیاکرتے تھے۔ انہیں17سا ل کی جیل ہوئی تھی۔عیسیٰ کا اسلامی سفر جیل میں شروع ہوا۔
اس سے قبل وہ ایک عیسائی تھے۔ جیل میں رہنے کے دوران وہ ہدایت کے لئے دعاء کرتے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ جیل میں مسلمان ان کے ساتھی تھے‘ جو اکثرانہیں رمضان کے موقع پر مدعو کیاکرتے تھے۔ اسی دوران انہوں نے سورہ فاتحہ یاد کرلیا۔دوسال قبل عیسیٰ کو دوسری جیل منتقل کردیاگیا۔ اس بار دوبارہ رمضان کے موقع پر انہیں مدعو کیاگیا۔ عیسیٰ نے جمعہ کی نماز ادا کرنا شروع کردیا۔ایک روز انہو ں نے اذان سنی۔ اس وقت اللہ تعالی نے ان کا دل کھول دیا۔
او روہ لمحہ عیسیٰ کی زندگی میں ایک نیا موڑ لیا۔ دوہفتوں کے بعد انہوں نے کلمہ شہادت ادا کیااور مسلمانوں بن گئے۔عیسیٰ نے کہاکہ قید کے دوران انہیں ہدایت ملی۔اور چھ سال سے زائد عرصہ گذر گیاوہ مسلمان ہیں۔