پلوامہ کے جنگلاتی علاقے میں زبردست انکاؤنٹر، دو غیرملکی دہشت گردوں کی نعشیںبرآمد
سری نگر ۔ /24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) جیش محمد کے 4 دہشت گرد آج فوج کے ساتھ انکاؤنٹر میں گولی مارکر ہلاک کردیئے گئے جبکہ دو فوجیوں نے بھی اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانیں نچھاور کردیں ۔ ریاست جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے جنگلاتی علاقہ میں آج ایک خوفناک انکاؤنٹر ہوا ۔ پولیس کو اطلاع ملتی تھی کہ اس علاقے میں دہشت گرد موجود ہیں ۔ چنانچہ فوج نے اس خبر کی بنیاد پر ترال کے جنگلاتی علاقے لام میں تلاشی کی مہم شروع کردی ۔ فوج کی طلایہ گرد پارٹی کو دیکھتے ہی عسکریت پسندوں نے اس پر فائرنگ کی ۔ چنانچہ فوج نے بھی جوابی فائرنگ کا آغاز کردیا ۔ فائرنگ کے تبادلے کے ابتدائی مرحلے میں ایک فوجی اور ایک ملازم پولیس زخمی ہوگئے ۔ انہیں مقامی دواخانے کو روانہ کردیا گیا لیکن وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکے مقتول فوجیوں کی شناخت سپاہی اجئے کمار اور کانسٹبل لطیف گجری کی حیثیت سے کی گئیں ۔ جیش محمد کے چار عسکریت پسند بھی ہلاک ہوئے ۔ سرکاری عہدیدار نے کہا کہ اسلحہ کا زبردست ذخیرہ جو کسی جنگ کے دوران ذخیرہ کئے ہوئے جنگ کے دوران جمع کئے ہوئے ہتھیاروں کا معلوم ہورہا تھا ضبط کرلیا گیا ۔ مقتول عسکریت پسندوں کی شناخت کی توثیق نہیں ہوسکی ۔ صرف اتنا پتہ چلا ہے کہ ان میں سے دو غیرملکی ہیں ۔