جھارکھنڈ : کتھوا میں عصمت دری او رقتل کے معاملہ کو ابھی کچھ دن ہی گذرے تھے کہ جھارکھنڈ کے ایک گاؤں میں اسی طرح کا ایک اور شرمناک واقعہ پیش آیا ۔ جہاں ایک معصوم لڑکی کا عصمت دری کے بعد بے دردی سے قتل کردیاگیا ۔جھارکھنڈ کے ایک گاؤں میں ایک تین سال کی ایک معصوم لڑکی کی عصمت دری کے بعد قتل کردینا کا معاملہ پیش آیا ہے ۔ اس حادثہ کے سبب سارے گاؤں میں شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے ۔پولیس نے جائے واقعہ پہنچ کر معصوم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ۔
اور معاملہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ذرائع کے مطابق جھارکھنڈ کے نوسرجت پسو گاؤں میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ایک تین سالہ معصوم لڑکی کو گاؤں کے رہنے والا آرو نامی ایک شخص نے لڑکی چاکلیٹ کا بہانا دے کر گھرمیں لے گیا ۔اور اس لڑکی معصوم کی عزت لوٹ کر اس کو ہلاک کردیا ۔ اور قتل کردینے کے بعد ملزم فرار ہوگیا ۔ اس کی اطلاع لڑکی کے گھر والوں کو ہوئی ۔ اس کو لے کر دواخانہ گئے ۔ لیکن ڈاکٹرس نے اسے مردہ قرار دیدیا۔گھر کے ارکان کے مطابق اس معصوم کے بدن کے خاص جگہ سے خون بہہ رہا تھا ۔
پولیس ملزم کو شدت سے تلاش کررہی ہے ۔