رانچی:پولیس نے کہاکہ بچوں کو اغواء کرنے کے شبہ میں جمعرات کے روز جھارکھنڈ کے سری کیلا کھرساوا ضلع میں چار افراد کے ساتھ مارپیٹ کا واقعہ پیش جس میں مذکورہ افراد کی موت بھی واقع ہوگئی ہے۔پولیس کے مطابق اٹھ لوگ ضلع کے راج نگر گاؤں دوگاڑیوں پر پہنچے۔
بچوں کا اغواء کرنے والوں کے شبہ میں گاؤ ں والے چوکنا ہوگئے ۔جبکہ چار لوگ جو ایک گاڑی پر تھے وہا ں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے‘ اوردوسرے چار نے قریب کے مقام پر کچھ کو چھپانے کی کوشش کی مگر گاؤں والوں نے انہیں پکڑلیا اور ہلاک ہونے تک انہیں پیٹا۔
جب پولیس کو واقعہ کی اطلاع ملی تو وہ گاؤں پہنچی۔
مگر گاؤں والوں نے پولیس کی گاڑیوں کو بھی نذر آتش کردیا۔ اس تصادم میں پولیس کے پانچ جوان زخمی ہوئے اور ہجوم نے پولیس کی دواور گاڑیوں کو بھی نذر آتش کردیا۔
حالات کے جائزہ لینے کے لئے پولیس کے سینئر عہدیدار مقام واردات پہنچے ۔ اگلے ہفتے بچوں کا اغواء کرنے کے شعبہ میں تین نوجوانوں کے ساتھ بری طرح مارپیٹ کا ایک واقعہ پیش آیاتھا۔
ٹائمز ٹومارومیں شائع خبر کے مطابق متوفیان کی شناخت نعیم‘ خلیل ‘فرضو اور راجو کی حیثیت سے کی گئی ہے۔