جھارکھنڈ:ریاست کے بوکارو ضلع میں برہم ہجوم نے ایک شخص کو برہنہ کرنے کے بعد بے رحمی کے ساتھ زدکوب کیا۔انڈیا ٹوڈے میں شائع خبر کے مطابق ایک روز قبل شاکر کو دوسرے مذہب کی لڑکی سے محبت کرنے کی سزاء کے طور پر بے رحمی کے ساتھ پیٹا گیا۔
اس مارپیٹ میں شاکر بری طرح زخمی ہوگیا۔ مارپیٹ کے بعد واقعہ سے متعلق ویڈیو وائیر ل ہوا ۔اس بات کی بھی اطلاع ہے کہ شاکر جو کہ پرگیا سنٹر کا ملازم ہے کو مقامی لوگوں نے ایک عورت کے ساتھ افس کے اندر نامناسب حالات میں دیکھنے کے بعدبری طرح زدکو ب کیاہے۔
اس حالت میں دیکھنے کے بعد اس کو افس کے باہر گھسیٹ کر لیاگیا اور برہنہ کرکے مارکٹ علاقے میں لے گئے۔حالات پر قابو پانے میں پولیس کو بھی دشواریو ں کا سامنا کرنا پڑا۔
ڈاکٹر کی رپورٹ کے مطابق شاکر کو اندرونی چوٹیں ائیں ہیں۔واقعہ کے بعد پولیس نے منٹو یادو کو گرفتار کرکے ایک ایف ائی آر درج کیاہے۔مزیدکشیدگی کی روک تھام کے لئے پولیس کی بھاری جمعیت علاقے میں متعین کردی گئی ہے۔