رانچی۔جھارکھنڈ کے کھوتی ضلع میں چہارشنبہ کے روز پولیس نے بتایا کہ سکیورٹی فورسیس کے ساتھ ایک مدبھیڑ میں چار دہشت گرد بشمول ممنوعہ تنظیم پی ایل ایف ائی کا ٹاپ کمانڈر ماراگیا ہے۔
منگل کی رات کے وقت کارو ندی کے قریب میں پولیس اور ماؤسٹوں کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیاتھا۔
پولیس افیسر نے کہاکہ متوفی چار ماؤسٹوں کا تعلق ممنوعے تنظیم پیپلز لبریشن فرنٹ آف انڈیا( پی ایل ایف ائی ) سے تھا۔
پولیس نے مرنے والے میں وویک گوپی عرف مینا گوپی کا نام بھی شامل کیا جو پی ایل ایف ائی کا سب سے بڑا لیڈر تھا۔
گوپی کی موت پی ایل ایف ائی کا سب سے بڑا نقصان ثابت ہوسکتی ہے۔ ریاست کے اٹھارہ سے چوبیس اضلاع میں ماؤسٹ گوریلا سرگرم ہیں۔