ویزاگ : وائی ایس آر کانگریس کے سربراہ جگن موہن ریڈی پر وشاکھا پٹنم ایئر پورٹ پر ایک شخص نے حملہ کردیا ۔اس حملہ میں جگن موہن ریڈی کا ہاتھ معمولی زخمی ہوگیا ۔ اور انہیں ایئر پورٹ پر طبی سہولتیں فراہم کی گئیں۔ حملہ آور کی شناخت سری نواس کے طور پر ہوئی ہے۔ جو اسی ایئر پورٹ کی کینٹین میں کام کرتا ہے۔ جب وائی ایس آر کے صدر ائر پورٹ پہنچے تو سرینواس نے سیلفی لینے کی خواہش ظاہر کی ۔
سیلفی لینے کے دوران اس نے ایک تیز بلیڈ سے مسٹر ریڈی کے ہاتھ پر حملہ کردی جس سے ان کا ہاتھ زخمی ہوگیا ۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ واقعہ ایئر پورٹ کے وی آئی پی ویٹنگ روم میں پیش آیا ۔جہاں جگن موہن ریڈی حیدرآباد جانے کیلئے فلائٹ کا انتظارکررہے تھے۔ حملہ آور کو گرفتار کرلیاگیا ۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے بتایا کہ وہ نہیں چاہتا کہ جگن موہن ریڈی کی پارٹی اقتدار میں آئے ۔
بعدازاں وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے برسراقتدار پارٹی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپوزیشن چیف کو سکیوریٹی فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔
Andhra Pradesh: YSRCP chief Jagan Mohan Reddy stabbed on his arm by unidentified assailant at Visakhapatnam Airport today. More details awaited. pic.twitter.com/lUmmMiaQCi
— ANI (@ANI) October 25, 2018