وجئے واڑہ: پچھلے سال اکٹوبر کے مہینہ میں ویزاگ ایئر پورٹ پر ایک شخص نے وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے سربراہ پر حملہ کردیا تھا۔ حملہ سے قبل حملہ آور نے سیلفی لینے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
آج این آئی اے کورٹ نے اس کی ضمانت منظور کرلیا ہے۔ حملہ آور کے وکیل نے کورٹ کو طبی علاج کیلئے ضمانت دائر کی تھی۔ حملہ کا نام سرینواس راؤ بتایا گیا ہے۔ سرینواس آج راجمندری جیل سے باہر آگیا ہے۔ واضح رہے کہ جگن موہن ریڈی ۰۳/ مئی کو وزارت اعلی کے عہدہ پر فائز ہونے والے ہیں۔