جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ بحری مشق کا آغاز

سیول، 5 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان بٹالین سطح کی بحری مشق 5 نومبر سے شروع ہوگئی ہے ۔ جنوبی کوریا کی فوج کے ترجمان نے یہ اطلاع دی ہے ۔دونوں ممالک کی بحریہ نے مشترکہ طور پر دو ہفتے تک فوجی ڈرل کا آغاز پیر کوجنوبی شمال مشرقی بندرگاہی شہر پوھانگ میں کیا ۔ اس میں جنوبی کوریا کے بحریہ کے 500 اور امریکہ کے اوکی ناوا میں تعینات 3-میرین ایکسپنڈیشنري فورس کے جوان شامل ہوں گے ۔جنوبی کوریا کی نیوز ایجنسی’ یونھاپ’ کی رپورٹ کے مطابق کوریا بحری مشق پروگرام (کے ایم ای پی) کو مئی کے مہینے میں چھ ماہ کے لئے ٹال دیا گیا تھا کیونکہ دونوں ممالک شمالی کوریا کے ساتھ سفارتی مذاکرات میں مصروف تھے ۔ 2018 میں 19 مراحل میں اس مشترکہ مشق کا منصوبہ تھا لیکن اب یہ صرف 11 مرحلوں پر مشتمل ہوگی۔