جموں کشمیر کے گورنر نے ہوم منسٹر سے ملاقات کرکے ریاست کے حالات سے انہیں واقف کروایا۔ ویڈیو

نئی دہلی۔ مرکزی وزیر داخلہ کے عہدے کے جائزہ لینے کے بعد ملک کی درالحکومت دہلی میں امیت شاہ کی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں۔

جائزہ لینے کے فوری بعد امیت شاہ نے وزرات کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کی۔ اسی دوران جموں کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے بھی امیت شاہ سے ملاقات کی۔

مذکورہ ملاقات کے دوران ریاست کے زمینی حالات سے بھی ستیہ پال ملک نے وزیر داخلہ امیت شاہ کو واقف کروایا۔ واضح رہے کہ یکم جو ن سے وادی میں امرناتھ یاترا کی شروعات ہوئی ہے۔

مرکز ی حکومت شدت پسندوں پر اپنا شکنجہ کس رہی ہے۔ پلواماں دہشت گرد حملے کے بعد سے وادی میں جگہ جگہ فوجی دستوں کی چھاپہ ماری تیز ہوگئی ہے اور شدت پسندوں کی تلاش میں بھی تیزی لائی گئی ہے۔ وادی کے علیحدگی پسند لیڈر این ائی اے کے نشانے پر ہیں۔

ان حالات میں گورنر ستیہ پال ملک او رامیت شاہ کی ملاقات کافی معنی رکھتی ہے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ستیہ پال ملک نے کہاکہ یہ ایک رسمی ملاقات تھی جس میں شاہ کو جموں کشمیر کے حالات سے واقف کروایاگیا ہے اور امرناتھ یاترا کی تفصیلات بھی پیش کی گئی ہے۔

جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے متعلق گورنر سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے ستیہ پال ملک نے کہاکہ ”یہ ان کاکام نہیں ہے‘ انتخابات کرانے کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرتا ہے“۔