اے بی پی نیو ز کی خصوصی پیش کش میں اینکر ابھیشار شرما بڑے افسوس کے ساتھ اس بات کا خلاصہ کرتے ہیں کہ جموں وکشمیر میں چند دن قبل دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے مجاہد خان کا جنازہ جب ان کے آبائی مقام بہار کے آرا ضلع کے پیرو پہنچاتو ان کے دیدار کے لئے کوئی سیاست داں وہاں نہیں پہنچا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار بھی دیدار کے لئے نہیں پہنچے ۔
سپاہیوں کی شان میں قصیدہ خوانی اور ان سے زبانی ہمدردی میں تو ہر سیاست داں خود کو آگے لے جانے کی کوشش کرتا ہے مگر جب کسی شہیدسپاہی کے جنازہ میں شرکت کی بات ہوتی ہے تو سیاست داں دوری اختیار کرلیتے ہیں۔
فوج نے پورے اعزاز کے ساتھ شہید مجاہد خان کی جسد خاکی کو سپر د لحد کیامگر سیاست دانوں کا بھی کام تھا کہ وہ اس شہیدکے جنازہ میں شرکت کرتے جس نے وطن کی حفاظت کے لئے دہشت گردوں سے لوہا لیاتھا۔