جموں کشمیر میں پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ‘ ایک فوجی جوان کی فائرینگ میں ہلاک

پونچھ: جموں کشیمر کے پونچھ ضلع میں اتوار پاکستانی رینجرس نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر شیلنگ اور فائرینگ کی۔

تین دن قبل اسی طرح کے ایک واقعہ میں تین عورتیں ہلاک اور ایک معصوم بچہ شدید طور پر زخمی ہوا تھا۔کے جی سیکٹر میں دوبجے کے قریب فائیرنگ شروع ہوئی جہاں پر بارڈر سکیورٹی فورسس( بی ایس ایف) نے بھی پاکستان کی پہل پر جوابی فائرینگ کی۔من کوٹے میں فائرینگ کی وجہہ سے ایک جوان بھی ہلاک ہوگیا۔

جمعرات کے روز دو عورتیں فائرینگ اور مورٹر شیلنگ کی وجہہ سے راجوری ضلع کے منجا کوٹی سیکٹر ہلاکت کا واقعہ پیش آیا تھا جبکہ چودہ سال کا ایک معصوم بچے بھی سرحد پار سے فائرینگ میں شدید طور پر زخمی ہوگیا تھا جس کی حالت اب بھی تشویش ناک بنی ہوئی ہے۔پاکستانی کی جانب سے سیس فائیر کی خلاف ورزی کے پیش نظر کشمیر انتظامیہ نے

پاکستان کی سرحد سے جڑے دیہی علاقوں سے سینکڑوں دیہاتوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا کام کیا ہے۔پاکستان کے مقبوضہ کشمیر ( ایل او سی) میں واقعہ دھشت گردوں کے لانچ پیڈس پر 29ستمبر کوپیش ائے سرجیکل اسٹرائیک کے بعد سے اب تک یہ پاکستان کا 101واں سیس فائیر واقعہ ہے۔