جموں: نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کا فیصلہ ۱۹۴۷:ء میں ہو چکا ہے او راس کو بدلا نہیں جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سمجھنا چاہئے کہ اسے جموں و کشمیر میں جنگجو یانہ کارروائی انجام دینے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔فاروق عبداللہ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جنگجویت سے کچھ فائدہ نہیں ہوگابلکہ اس سے نقصان ہی ہوگا۔یہاں بھی لوگ مریں گے اور وہاں بھی لو گ مریں گے۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ اسی طرح سے اگر حملوں کا سلسلہ جاری رہا تو ہندوستان کو اگلا اقدام کر نا چاہئے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان وہ راستہ اختیار کرے جس سے مسائل حل ہو سکے۔جنگویت جتنی بڑھے گی اتنی ہیت مصیبت آلے گی۔پاکستان میں کچھ نہیں بچے گا۔انھو ں نے مزید کہا کہ یہ حملے بند نہیں ہوں گے اور وہ بند نہیں کریں گے ۔ہندوستان کب اب اگلا اقدام کر نا چاہئے۔