پانی پت : روہنگیا سماج کے تعاون کیلئے جمعیۃ علماء نے اعلان کیا ہے کہ وہ روہنگیائی مسلمانوں کو نئے مکانات کی تعمیر کرے گی ۔
جمعیۃ علماء ہند کے ریاستی صدرمولانا محمد خالد قاسمی نے کہا کہ انشاء اللہ جمعیۃ علماء جلد ہی ان تمام جھگیو ں کو نئے سرے سے تعمیر کرے گی ۔اسی دوران جاوید چودھری او رذاکر حسین چودھری نے ایک ایک لاکھ روپے نقد رقم ادا کردی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز بجلی کے تار ٹوٹنے او رشارٹ سرکٹ کی وجہ سے روہنگیا مسلمانوں کی ۵۰؍ سے زائد جھوپڑیاں جل خاکستر ہوگئیں تھیں ۔ اس واقعہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا لیکن ان میں رکھاہوا سارا ساز وسامان آگ کے نذر ہوگیا ۔
موقع واقعہ کا مولانا خالد قاسمی نے جائزہ لیکر جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی رپورٹ پیش کی ۔مولانا مدنی نے فوری طور پر تمام جھونپڑیاں نئے سرے سے بنانے کی ہدایت دی ہے ۔