اے نبی ﷺ کے شیدائیو ! نبی کریمﷺ جو دین متین لے کر آئے اور جو دین متین لے کر آئے جس کے لئے صحابہ نے قربانیاں دی کیا آپ ان قربانیوں کو ضائع کروگے ؟کیا تم یہ ضائع کروگے کہ تمھارا وہ ماضی ضائع ہوجائے ؟ ہر گز نہیں ! تمھیں یقین ہے کہ مستقبل تمھارا ہے ، اور ہمکو یقین ہے کہ جو اس چیز کو ختم کرنے کی کوشش کرئے گا وہ ابوجھل کی طرح بے نام ونشان ہو جائے گا ،وہ ابو لہب کی طرح مٹھا دیا جائے گا ،وہ عقبہ وعتبہ کی طرح ختم کردیا جائے گا ،اور تمہیں بقا حاصل ہوگا ،بلالؓ کا بقا ،خبیبؓ کا خبابؓ کا ،عماؓر کا ،یاسرؓ کا ،سمیہؓ کا ،بلکہ ان شاء اللہ تمہیں بقا حاصل ہوگا ابوبکر صدیقؓ کا عمر فاروقؓ کا ،عثمان ابن عفانؓکا علی ابن ابی طالبؓکاخلافت راشدہ اللہ تمہارے پاس پھر سے واپس لائے گا یہ نبی کریمﷺ کی پیشن گوئی ہے ۔
ان شاء اللہ اگلادور خلافت راشدہ کادور ہوگا اسلام کے جھنڈے پورے عالم پر لہرائے جائیں گے ،اور میں خدا کی قسم کہا کر کہتا ہوں آنے والے دنوں میں آپ سن لیں گے کہ جس طرح روس کا زوال ہوا اسی طرح امریکہ کا زوال ہوگا ،اسرائیل کا زوال ہوگا دجالی طاقتوں کو شکست ہوگی اور اللہ تعالی اپنی طاقت کا مظاہرہ فرمائے گا ،اور اسکے وعدے سچے ہیں پورے ہونگے ۔اور نبی کے وعدے ہیں وہ سچے ہونگے اسی یقین کے ساتھ آگے بڑھیئے ،قدم مضبوط جمائیے ، اور اللہ سے دعا کیجیئے ہر نماز کے بعد دعا کیجیئے ۔
فیصلہ کر لیجیئے کہ سیسہ پیلائی ہوئی دیوار بن کر رہیں گے ، نہ برادری کا اختلاف ہونے دیں کے اور نہ مسالک کا اختلاف ہونے دیں گے ،نہ جماعتوں او ر تنظیموں کا اختلاف ہونے دیں گے ، سب مسلمان ہیں سب نبی کے امتی ہیں اور سب ابن آدم ہیں،سب اللہ کے ماننے والے ہیں سب ایک کلمہ پر متفق ہیں ۔ ویڈیو دیکھیں ۔ّ