بھوپال:مدھیہ پردیش کے سائبر سیل نے بی جے پی لیڈر کے ہمراہ مزید اٹھ افراد کو گرفتار کرلیا جو اریرا کالونی کے ایک اپارٹمنٹ سے جسم فروشی کا ان لائن ریاکٹ چلارہے تھے۔
ویب سائیڈ کے ذریعہ ان لائن جسم فروشی کا ریاکٹ چلانے والے ریاست مدھیہ پردیش میں بی جے پی ایس سی ایس ٹی سل کے میڈیا انچارج نیرج ساکیہ کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔ پولیس نے چار لڑکیوں کو بھی بچالیا جو20سے27سال کی عمر تھیں اور ان کا تعلق جنوبی ہندوستان کی ریاستوں سے ہے۔
رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے ( ریاستی سائبر سل)سپریڈنٹ آف پولیس شیلندر سنگھ چوہان نے کہاکہ بھوپال کے اریرا کالونی کے کسی اٹارٹمنٹ میں جسم فروشی کا ان لائن ریاکٹ چلائے جانے کی اطلاع پر ہم نے یہ دھاوے انجام دئے تھے۔ نیرج اس کے علاوہ ریت سپلائی کرنے کا دوسرا کاروبار بھی کرتا ہے۔
وہ ملازمت کا جھانسہ دیکر لڑکیوں سے ان کے بائیو ڈاٹاز حاصل کیاکرتا تھا۔ جب لڑکیاں اپنے بائیوڈاٹا ویب سائیڈ پر اپلوڈ کرتی تب وہ انہیں فرضی انٹرویو کے لئے طلب کیاکرتاتھا۔
شیلندر نے کہاکہ کئی ماہ سے ہم ویب سائیڈ پر نظر رکھے ہوئے تھے ‘ جس پر کئی نمبر موجود ہیں ان میں سے ایک نمبر مدھیہ پردیش کا بھی تھا۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دھاوے سے قبل مذکورہ نمبر کا پتہ اریرا کالونی بتارہا تھا۔