بہار کے کشن گنج میں کنہیا کمار کا خطاب۔
بہار کے بیگو سرائی لوک سبھا حلقہ سے کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے متوقع امیدوار اور جواہرلال نہرو اسٹوڈنٹ یونین کے سابق صدر کنہیا کمار نے بہار کے کشن گنج میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
کنہیا کمار نے مبینہ طور پر کہاکہ’’ جب کبھی ملک کو مشکلات پیش آتے ہیں ‘ ایسے وقت میں ہمارا چور چوکیدار سمجھوتے کرتا رہتا ہے‘‘۔
کنہیا کمار نے بی جے پی اور آر ایس ایس کے دیش بھکتی کے مفہوم کا بھی خلاصہ کیا۔ کنہیا کمار نے کہاکہ پلواماں حملے ملک کو تقسیم کرنے کی سازش ہے۔
فرقہ پرست ‘ دہشت گرد طاقتیں ہمیں بانٹنے کی کوشش کررہے ہیں۔بی جے پی او ر مودی کو سلسلہ وار طریقے سے کنہیا کمار نے تنقید کا نشانہ بنایا ۔
پیش ہے ویڈیو ضرور دیکھیں