جاپان میں 6.9شدت سے زلزلے کے جھٹکے۔فوکوشیما کے قریب سونامی کاانتباہ جاری

ٹوکیو:نارتھ ایسٹ جاپان شہرمیں صبح کی اولین ساعتوں کے دوران 6.9شدت کے طاقتور زلزلے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ملک کے میٹرولوجیکل ایجنسی نے کہاکہ صوبے کے ساحلی علاقوں بشمول فوکوشیماپریفکچرکو سونامی کاانتباہ جاری کردیا گیا ہے۔

ایجنسی نے کہاکہ فوکوشیماکے بشمول نارتھرن ساحل سے تین میٹر سونامی کی لہریں ٹکراسکتے ہیں۔ فوکوشیماپاؤر پلانٹ دنیا کے سب سے خطرناک نیوکلیئر آفات میں سے ایک ہے۔یوایس جیولیجکل ایجنسی کے مطابق فوکوشیما میں مقامی وقت کے مطابق صبح 6بجے پیش ائے زلزلہ کے جھٹکے 11.3کیلومیٹرگہرائی تک محسوس کئے گئے قومی میٹرولوجیکل ایجنسی نے 7.3شدت کے جھٹکوں کا تصدیق کی ہے۔

جاپان چار ٹیکٹونک پلیٹس کے اشتراک پر قائم ہے جہاں پر ہرسال متعدد اور شدت کے ساتھ زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے جاتے ہیں۔ سال2011مارچ میں پیش ائے ایک بڑے زیر سمندرجھٹکوں کی وجہہ سے 18000میں ہلاک اور لاپتہ ہوگئے تھے اورفوکوشیما پلانٹ کے تین ریکٹر پوری طرح تباہ ہوگئے تھے۔

اپریل کے مہینے میں دوبڑے زلزلے کے جھٹکوں سے ساوتھرن جاپان پوری طرح دہل گیا تھاجس میں پچاس لوگوں کی موت اور بڑے پیمانے پر تباہی پیش ائی تھی۔
AFP