جاپان میں موبائیل مسجد۔ ویڈیو

جاپان میں مساجد کی کمی کے پیش نظر موبائیل مسجد کا قیام عمل میں لایاگیا ہے۔پچیس ٹن کی لاری پر مشتمل چیشی سے بنائی گئی موبائیل مسجد جاپان کی درالحکومت ٹوکیو کے مختلف مقامات پر نظر ائیں گی۔

اس موبائیل مسجد میں تمام تر سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ بیک وقت پچاس لوگوں کے نماز ادا کرنے کے لئے ایک بڑا روم بنایاگیاہے۔

وضو خانہ بھی موبائیل مسجد میں تیار کیاگیاہے۔جبکہ خواتین کو نماز ادا کرنے کے لئے ایک علیحدہ روم تیار کیاگیاہے۔

جاپان ہلال بزنس اسوسیشن کے مطابق ایک سے دولاکھ جاپانی مسلم آبادی کی مضبوط ہے ۔جاپان میں موبائیل مسجد کے سبب کافی جاپانی مسلمانوں کو نماز کی ادائی کے لئے سہولت مل گئی ہے۔