کمیٹی کی جانب سے قطعیت دئے گئے تین ناموں میں ایس ایم اشتیاق ائی ائی ٹی دہلی‘ نجمہ اختر این ائی ای پی اے‘ او رفرقان قمر موجودہ جنرل سکریٹری اسوسیشن آف یونیورٹیز قابل ذکر ہیں
نئی دہلی۔وائس چانسلر کے طور پر طلعت احمد کی دستبرداری کے پانچ ماہ بعد حکومت نے جامعہ ملیہ اسلامیہ ( جے ایم ائی) کے اعلی منصب کے لئے تین ناموں کو قطعیت دی ہے۔
کمیٹی کی جانب سے قطعیت دئے گئے تین ناموں میں ایس ایم اشتیاق ائی ائی ٹی دہلی‘ نجمہ اختر این ائی ای پی اے‘ او رفرقان قمر موجودہ جنرل سکریٹری اسوسیشن آف یونیورٹیز قابل ذکر ہیں۔اشتیاق فی الحال ائی ائی دہلی میں محکمہ ایکسٹائیل ٹکنالوجی کے پروفیسر ہیں۔
پراجکٹ مینجمنٹ ‘ مشین اینڈ ڈیزائن اور یارن اسٹرکچر ماہرین میں ان کاشمار ہے۔ او رسابق میں انہوں نے ائی ائی ٹی دہلی میں کئی اہم عہدوں کی ذمہ داری بھی سنبھالی ہے‘ جس میں ڈین برائے امور طلبہ اورہیڈ اف محکمہ ٹکسٹائیل ٹکنالوجی شامل ہیں۔
اختر جو فی الحال این ائی ای پی اے کے محکمہ تعلیم انتظامیہ کے ہیڈ ہیں اور اداہ جاتی تعمیر‘ فاصلاتی تعلیم ‘ اقلیتوں کی تعلیم میں ماہر مانے جاتے ہیں۔ این ائی ای پی اے کی ویب سائیڈ پر موجود ان کی پروفائل میں درج ہے کہ وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ ہیں اور پی ایچ ڈی( تعلیم) کروکشیتر یونیورسٹی سے کیا ہے۔
جون 2014میں قمر اے ائی یو کے سکریٹری جنرل مقرر کئے گئے تھے اور انہوں نے سنٹرل یونیورسٹی ہماچل پردیش اور یونیورسٹی آ ف راجستھان میں وی سی کے خدمات بھی انجام دئے ہیں۔
تینوں میں سے صرف قمر کا تعلق ہی ماضی میں جے ایم ائی سے رہا ہے۔ انہوں نے جامعہ کے مینجمنٹ اسٹاڈیز میں پروفیسر اور ڈائرکٹر برائے سنٹر کے خدمات انجام دئے ہیں