جامعہ کی قدیم طلباء تنظیمیں وسیع مقاصد کیلئے آگے آئیں :جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبائے قدیم 

نئی دہلی : جامعہ الومنائی ایسوسی ایشن قطر کی دعوت پر راجدھانی ہوٹل ریورویو میں ایک میٹنگ و عشائے کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ممتاز طلبائے قدیم اور شہر کی معزز ہستیوں نے شریک ہوکر نہ صرف جامعہ کے تئیں اپنے خلوص او ربے لوث خدمات کا اعادہ کیا ۔ او راہم او ر سنجیدہ مسائل پر غور وخوض کیاگیا ۔

اس موقع پر معززین نے جامعہ کے قدیم طلبا و طالبات تنظیموں کو مزید فعال او رمتحرک ہونے پر زور دیا ۔ شرکاء نے اس بات پر بھی اعادہ کیا کہ ان تنظیموں کو وسیع تر مقاصد کیلئے کام کرنا چاہئے تا کہ نانیان جامعہ کے خوابوں کو صحیح معنوں میں پورا کیا جاسکے ۔ موجودہ طلباء کی کونسلنگ او رروزگار کے حصول میں سینئر طلباء سے تعاون کی امید ظاہر کی گئی ۔

شرکا ء مجلس نے اس بات کی ستائش کی کہ وہ قطر میں جامعہ کے متوسلین کو جو ڑے رکھنے کی نہایت اہم خدمت انجام دے رہے ہیں ۔آخر جامعہ الومنائی ایسوایشن قطر کے بانی نجم الحسن خان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔