نئی دہلی 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ماں بن گئیں۔ ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹ کھلاڑی شعیب ملک کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ شعیب ملک نے ٹوئٹر کے ذریعہ یہ خوشخبری دی اور کہاکہ ’’الحمدللہ ، بیٹے کی ولادت پر بہت خوش ہوں۔ اہلیہ ثانیہ مرزا بھی خیریت سے ہیں‘‘۔ نومولود کا نام اذہان رکھاگیا ہے۔ بالی ووڈ فلمساز فرح خان اور دیگر اہم شخصیات نے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کو مبارکباد دی ہے۔ ان دونوں کی شادی سال 2010 ء کے دوران حیدرآباد میں ہوئی تھی۔