نئی دہلی : ملک کی قومی راجدھانی دہلی کے بنداپور میں ایک انتہائی شرمناک واقعہ پیش آیا ۔ ایک ۴۰؍ سال کا ادھیڑ عمر کا شخص نے ایک تین معصوم لڑکی کی عصمت ریزی کردی ۔ ملزم کو POCSOکے تحت گرفتار کیاگیا او رمتاثرہ لڑکی کو اسپتال بھیج دیاگیا ۔ ذرائع کے مطابق ملزم پیشہ سے ایک بلڈنگ کا واچ مین بتایا گیا ۔ متاثرہ لڑکی اسی بلڈنگ کے سامنے رہا کرتی تھی ۔
دہلی کمیشن برائے خواتین کی سربراہ سواتی ملیوال نے اس تعلق سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نربھیا ایکٹ کے نافذ ہوئے چھ سال ہوگئے ہیں ۔ لیکن ابھی تک عصمت ریزیو ں کے معاملوں میں کوئی کمی نہیں آئی ۔ آج ایک تین سالہ معصوم لڑکی کو ایک چالیس سالہ شخص نے اپنی ہوس کا شکار بنایا ۔ متاثرہ لڑکی کے مخصوص مقام سے خون بہہ رہا ہے تھا او رپچھلے تین گھنٹے سے آپریشن تھیٹر میں اس کا علاج چل رہا ہے ۔ وہ لڑکی اپنی زندگی اور موت کی لڑائی لڑرہی ہے ۔ ‘‘
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے خواتین کے تحفظ کا نعرہ لگاتے ہیں ۔ انہیں چاہئے عصمت دریوں کو فوری سزا سنائیں ۔