’’ کچھ وقت سالوں قبل ہوتے ہیں مگر آپ کی یادوں میں وہ ہمیشہ تازہ رہتے ہیں۔ تنوشری کے ساتھ جو بھی ہوا ہے وہ ان میں سے ایک ہے‘‘۔
ممبئی۔نانا پاٹیکر کے خلاف بدسلوکی کرنے کا الزام لگانے والی اداکارہ تنو شری دت کی حمایت میں سب سے پہلے اداکار فرحان اختر آگے ائے ۔
اداکارہ کے ساتھ اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے فرحان نے کہاکہ اداکارہ کی منشاء سوالوں کے دائرے سے باہر ہے۔
انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ یہا ں تک کہ اگر تنوشری دت اپنے مستقبل کو لے کر دس سال قبل خامو ش رہتی تو آج کہانی بدلی ہوتی۔
ان کی ہمت کی حوصلہ افزائی کرنا چاہئے‘ ان کی منشاء پر سوال نہیں اٹھانا چاہئے‘‘۔
This thread is very telling. @janiceseq85 was there at the time of the incident being debated today. Even when #TanushreeDutta had career concerns to keep quiet 10 years ago she did not & her story hasn’t changed now. Her courage should be admired, not her intention questioned. https://t.co/Ola3MNdmtS
— Farhan Akhtar (@FarOutAkhtar) September 27, 2018
سابق مس انڈیایونیورس کی حمایت میں پرینکا چوپڑا ‘ ریچا چاڈا ‘ سوارا بھاسکر ‘ ٹوئنکل کھنہ بھی آگے ائیں۔
سوارا بھی ان تین اداکاروں میں شامل ہیں جنھوں نے تنوشری کی حمایت میں سب سے پہلے بات کی ہے
#IBelieveYouTanushreeDutta https://t.co/slMxDwcGWx
— Swara Bhasker (@ReallySwara) September 27, 2018
Agreed..the world needs to #BelieveSurviviors https://t.co/ia82UsCkkq
— PRIYANKA (@priyankachopra) September 28, 2018
Please read this thread before judging or shaming #TanushreeDutta a working environment without harassment and intimidation is a fundamental right and by speaking up this brave woman helps pave the way towards that very goal for all of us! https://t.co/f8Nj9YWRvE
— Twinkle Khanna (@mrsfunnybones) September 28, 2018
مسان کی اداکارہ ریچا چڈا نے کہاکہ تنو شری کے ساتھ جو کچھ بھی واقعہ پیش آیا ہے کہ ’’ سیٹ پر جان بوجھ کر کیاگیااقدام ‘‘ تھا
It hurts to be #TanushreeDutta rn. To be alone, questioned. No woman wants publicity that opens the floodgates of trolling and insensitivity.What happened to her on set was intimidation.Her only fault was she didn’t back down-takes a special courage to be #TanushreeDutta.
— TheRichaChadha (@RichaChadha) September 27, 2018
سیکواری نے چہارشنبہ کے روز ایک دھماکی آمیز یاد کے حوالے سے کہاکہ ’’ کچھ وقت سالوں قبل ہوتے ہیں مگر آپ کی یادوں میں وہ ہمیشہ تازہ رہتے ہیں۔
تنوشری کے ساتھ جو بھی ہوا ہے وہ ان میں سے ایک ہے‘‘۔چہارشنبہ کے روز ’ عاشق بنایاآپ نے‘‘ کی اداکارہ نے اے این ائی کو دئے گئے اپنے ایک انٹر ویو کے دوران دعوی کیاتھا’’ وہ( نانا پاٹیکر) نے جارحانہ طور سے مجھے چاروں طرف سے دھکہ دیتے رہے ۔
میں نے ان کے متعلق شکایت کی مگر کسی نے نہیں سنی۔وہ( فلم کریو) مجھ پر بھڑکاؤ قدم اٹھانے کے لئے مجبور کررہے تھے ۔
وہ ایک ڈانس کا سین تھا ۔ اس میں جوڑی بننا نہیں تھا۔ وہ صرف مجھے ہراساں کرنے کے لئے کیاگیاتھا۔ حالات مکمل طور سے مجھے کو ہراساں کرنے والے تھے‘‘۔تنوشری نے مزیدمبینہ طورپر یہ بھی کہاکہ انہیں اور ان کے گھر والوں پر بھڑکاؤ سین کرنے سے انکار کرنے پر حملہ بھی کیاگیا۔
انہوں نے اس بات کی بھی وضاحت کی جب وہ او ران کے گھر والے پولیس کیس درج کرانے کے لئے پہنچے تو فلم کریو نے پہلے ہی وہاں پر ان کے خلاف شکایت درج کرائی تھی
۔جمعرات کے روز نانا پاٹیکر نے ایک نیوزچیانل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ جو کہا جارہا ہے اس کے متعلق میں کیا کہہ سکتا ہوں؟ آپ بتائیں۔ اس کامطلب جنسی استحصال ہوتا ہے‘‘۔