حیدرآباد: VOICE4girlکی جانب سے تلنگانہ سوشل ویلفیر ریسیڈنشیل ایجوکیشن انسٹیٹوٹ سوسائیٹی (TSWREIS) میں آٹھویں جماعت کے طلبہ میں لڑکیوں کے ماہواری اور بلوغت کے متعلق خصوصی کلاسس منعقد کئے گئے تھے۔ جس میں طلبہ او رطالبات کو سن بلوغت کے متعلق علم دیاگیا۔ اور انہیں بتایا گیا کہ بلوغت کی پہنچنا بہت اچھی بات ہے۔ ایک طالب علم وجئے نے بتایا کہ میں ان کلاسس میں شامل ہونے سے قبل سن بلوغت کے بارے میں غلط تاثر دیا گیا تھا۔ میرے دوستوں نے مجھے اس کے متعلق غلط بیانی کی تھی۔ لیکن اس کلاسس میں میرے سر نے کہا کہ بلوغت اچھی چیز ہے۔ اور یہ قدرتی چیز ہے۔ میں میرے دوستوں سے اس کے متعلق کہوں گا اور یہ کہوں گا کہ وہ غلط تھے۔
واضح رہے کہ وائس فار بوائز کے عنوان سے لڑکوں میں سن بلوغت کی تربیت دی گئی جبکہ وائس فار گرلز کے عنوان سے لڑکیوں میں ماہواری کی معلومات فراہم گئی ہے۔ ڈاکٹر آر ایس پراوین کمار نے بتایا کہ اس نئے زمانہ میں سیکس ایجوکیشن کی تعلیم نہیں دی جاتی ہے۔ زیادہ تر لڑکیاں اس کے متعلق بات کرنے میں شرماتی ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ اس کے علم سے محروم ہوجاتی ہیں۔ آج کے دور میں ضروری ہے کہ لڑکے لڑکیوں کو اس کے متعلق تربیت دیں او رانہیں بتائیں کہ سن بلوغت اور ماہواری کوئی غلط بات نہیں ہے۔
No empowerment of women is complete without educating men about gender and empathy. And this must start early. Thanks @voice4girls for helping us reach out to 36000 kids in the welfare schools of Telangana in the last 4 years. pic.twitter.com/p0FAQ5jNrm
— Dr. RS Praveen Kumar (@RSPraveenSwaero) May 18, 2019