استبول:روزنامہ حریت کے خبر کے مطابق ترکش ائیرلائنس میں فرانس کی ایک خواتین نے ایک لڑکی کو بحفاظت جنم دیا۔
استنبول کے لئے گوینانے کی صدر مقامم کونارے سے ہوائی جہاز اڑنے کے فوری بعد ڈیابی نافی کو لیبر درد شروع ہوگیا تھا ۔
قابل اور ماہر عملے پریشان کن حالات میں بہترین خدمات انجام دئے۔ہوائی جہاز میں ڈیلوری کے دوران مدد کرنے والی ایک خواتین بوتھائنا انانیر نے کہاکہ ’’ماں کے کھڑ ے رہنے کے دوران بچے کو جنم دیا ‘ اور ہمیں دیگر مسافرین کی بھی اس میں مدد ملی‘‘۔
جب لڑکی ’’ کاڈیجو‘‘کا جنم ہوا ‘ اس کے بعد کیبن کے عملے نے اس موقع پر جشن منایااور راحت کی سانس لی۔
ا سکے فوری بعد مذکورہ ترکش ائیرلائنس کے پائیلٹ نے ہوائی جہاز کی برکینی فاسوسو میں ایمرجنسی لینڈنگ کی جہاں پر استنبول روانگی سے قبل ماں او رنومولود کو طبی نگہداشت دی گئی ۔
ماں اور بچی دونوں صحت مند ہیں۔ مسافرین او رہوائی جہاز کے عملے نے نومولود کے ساتھ تصوئیریں لیکر سوشیل میڈیا پر پوسٹ کیا۔