کلکتہ :کلکتہ میں بی جے پی کی جانب سے بارہ گھنٹے کیلئے بنگال بند کا اعلان کیاگیا ۔ اس ضمن میں ہڑتال میں شریک بی جے پی کارکنان پر وزیر اعلی مغربی بنگال ممتا بنرجی کی پارٹی ترنمول کانگریس کے ارکان نے ان احتجاجیو ں کے ساتھ مار پیٹ کی ۔ ان کی کھلی غنڈہ گردی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ترنمول کانگریس کے ارکان کس طرح احتجاجیو ں پر ظلم وزیادتی کر رہی ہے ۔ اور اہم با ت یہ ہے کہ یہ سب کام پولیس کے آنکھوں کے سامنے انجام دیئے جارہے ہیں۔
اور وہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ احتجاج میں حصہ لینے پہنچی بی جے پی پارٹی کی حامی نیلیما کو ترنمول کانگریس کے ارکان نے اپنی ظلم وزیادتی کا شکار بنایا ۔ دو ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ہیں ۔پہلی ویڈیو میں نیلیما کو بڑی بے دردی سے لات مار کر زمین پر گراگیا ۔پھر انہیں لاتوں اور لاٹھیوں سے زد وکوب کیاگیا ۔ نیلیما بی جے پی کے سینکڑوں حامیو ں کے ساتھ مغربی بنگال کے برسات علاقہ میں ریل روکو احتجاج میں شریک تھیں ۔
کچھ ہی دیر میں وہاں ترنمول کانگریس کے حامی گروپ جمع ہوگیا اور ان بی جے پی حامیو ں کو مارنے پیٹنے لگے ۔ بعد ازاں نیلیما ایک خانگی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ان تمام واقعہ سے واقف کروارہی تھیں ۔ اسی اثناء ترنمول کانگریس کا ایک حامی نیلیما کو زمین پر ڈھکیل دیا اور مارنے لگا ۔ لیکن تاحال اس معاملہ میں کوئی گرفتاری یا کیس درج کرنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی اس تمام معاملہ پر اب تک خاموشی اختیار کی ہوئی ہیں۔
Political situation in Paschim Banga has hit an all time low ! Women political workers of the opposition parties are being harassed and abused in broad daylight as police choose to be mere mute spectators.
Is there any governance left here, after such horrific incidents? pic.twitter.com/l8Ha3mq9dN
— Dilip Ghosh (@DilipGhoshBJP) October 1, 2018