تانترک کی ایماء پر ایک شخص نے فون‘ چابی ‘ اسکریو ‘ نگل لیا۔

نئی دہلی۔اترپردیش کے ہردوئی ضلع میں ایک شخص نے اپنی شادی کے لئے تانترک کی تجویز پر دھاتی اجز اء بشمول موبائیل فون‘ بیاٹری‘ چابیاں‘ تیز وائیر‘ کانچ کھانا شروع کردیا۔

اپنی خراب صحت اور شادی میں تاخیر کی وجہہ سے 42سالہ اجئے ڈیوڈی کو کالے جادو کا خوف ستانے لگا‘ اسی وجہہ سے وہ تانترک سے رجوع ہوا اور وہا ں سے جو ہدایت ملی اس پر عمل کرنے لگا۔

ڈیوڈی کی صحت بگڑنے لگی اور اس کے پیٹ میں درد شروع ہوگیا جس کے سبب وہ ایک خانگی اسپتال سے رجوع ہوا۔ڈاکٹر نے ایکسرے کے ذریعہ جب اس کے پیٹ میں دھاتی اجز ا دیکھا تو وہ حیران رہ گیا۔ٹائمز آف انڈیا کی خبر ہے کہ سرجری کے ذریعہ اس کے پیٹ میں موجود دھاتی اجزا نکالے گئے۔

سرجن ایس کے سنگھ نے کہاکہ ’’ڈیوڈی طبی حالت خراب ہے اور عام طور پر ’’خودکشی کا ارادہ‘‘ رکھنے والے لوگ اس طرح کے اجزاء کا استعمال کرتے ہیں‘‘