محترمہ احمد النساء کا عمرہ کے لیے انتخاب ، جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست نے ڈرا نکالا
حیدرآباد ۔ 27 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال میں گذشتہ دو ہفتوں سے جاری طغروں کی منفرد نمائش جس میں ریڈیم کے تیار کردہ طغرے تاریکی میں روشنی بکھیرتے ہیں ۔اس نمائش میں طغروں کی فروختگی بھی تھی اور 150 صارفین کے لیے قرعہ اندازی کے ذریعہ عمرہ کی ٹکٹ کا پیاکیج تھا آج اس کی قرعہ اندازی کا جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں عمل میں آیا اور خوش نصیب محترمہ احمد النساء ساکن خلوت جس کا کوپن نمبر 97 تھا قرعہ اندازی میں نام نکالا جنہیں عمرہ کا ٹکٹ دیا جائے گا ۔ اس تقریب کے مہمانان خصوصی الحاج عبدالرحیم اور جناب محمد ظہیر الدین بلڈر نظام آباد کا جناب زاہد علی خاں کے ہاتھوں گلپوشی کرتے ہوئے خیر مقدم کیا گیا ۔ جناب محمد علی الدین امتیاز ان طغروں کو تیار کرتے ہیں اور محمد آدم مقبول اس کے مارکیٹنگ منیجر ہیں ۔ جن کی شبانہ روز محنت سے یہ نمائش جاری تھی جس کو شہر اور اضلاع کے کئی سرکردہ شخصیات خواتین اور حضرات نے نہ صرف مشاہدہ کیا بلکہ اپنے تاثرات قلم بند کئے ۔ عثمان بن علی جابر الحمیدی نے انتظامی امور انجام دئیے اور آخر میں شکریہ ادا کیا ۔ اس قرعہ اندازی کی تقریب میں صارفین کی کثیر تعداد شریک تھی اور خوش قسمت احمد النساء کو اس کی اطلاع دی گئی وہ حاضر ہوئیں ۔ جناب زاہد علی خاں نے اپنی دستخط سے ان کے حوالہ کیا ۔ نمائش کے بعد طغروں سے متعلق تفصیلات جناب محمد آدم مقبول مارس اسوسی ایٹ واقع مغل پورہ نزد واٹر ٹینک سے راست یا فون نمبر 8008860786 ، 9177841323 پر ربط کریں ۔۔