تاریخ پہ تاریخ ٹھیک بات نہیں : صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند یوم آئین کے موقع پرخطاب 

نئی دہلی : صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے پارلیمنٹ کے کام کا ج میں پڑنے والی رکاوٹ اور عدالتوں میں معاملات کی سماعت بار بار ملتوی ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ۔ کووند نے کہا کہ سیاست کے شعبہ میں انصاف کا مقصد صرف آزاد اور غیر جانبدارنہ انتخابات ووٹرس کا صحیح استعمال کرنا ہی نہیں ہے بلکہ الیکشن کی تشہیری اخراجات پر شفافیت رکھنے اور بہتر کرنے کی بھی مانگ کرتا ہے ۔

یوم آئین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ آئین کا تحفظ کرنا سبھی ہندوستانیوں کی ذمہ داری ہے ۔ واضح رہے کہ ہر سال ۲۶؍ نومبر کو یوم آئین منایا جاتا ہے ۔ دراصل آئین ۲۶؍ نومبر 1949ء کو بنایا گیا تھا ۔ لیکن نافذ ۲۶؍ جنوری 1950 ء کی ہوا ۔ صدر جمہوریہ نے پارلیمنٹ میں کارروائی باربار ملتوی ہونے پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ قانون میں سب سے زیادہ اہم لفظ انصاف ہے ۔

انہوں نے کہاکہ آئین ایک سنگل لفظ ہے اور اظہار آزادی دینے والا لفظ ہے ۔انہوں نے کہا کہ انصاف سب کے لئے ضروری ہے ۔