حیدرآباد : مشہور ٹی وی سیریل ’’ تارک مہتا کا لٹا چشمہ ‘‘کی مقبولیت میں سب سے اہم حصہ بننے والی دشا وکانی نے آخر کار اس شو کو الوداع کہہ دیا ۔ دیا بین کے کردار کو مشہور بنانے والی دشا کے ماں بننے کے بعد شو میں واپس آنے کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھی ۔ لیکن اب خبر ہے کہ وہ دوبارہ سیریل کا حصہ نہیں بنے گی ۔
ذرائع کے مطابق دشا نے پروڈیوسر سے فیس میں اضافہ کی مانگ کی تھی لیکن پروڈیوسر نے ان کی شرط کومسترد کردیا ۔
جس کے باعث انہوں نے اس سیریل سے دوری اختیار کرلی او رپوری طرح تارک مہتا کا الٹا چشمہ کو الوداع کہہ دیا ۔