تاحال ہندو توا تنظیم سے وابستہ ۵؍ دہشت گرد گرفتار

ممبئی : ہندو توادی تنظیموں سے وابستہ ۴ ؍ شدت پسندوں کی گرفتاری کے بعد مہارشٹرا اے ٹی ایس نے نالا سوپارہ اور پونہ سے بم ، اسلحہ و بارود ضبط کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ اور ساتھ ہی تفتیش میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے گھاٹ کوپر سے ایک اور دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ہے۔ اے ٹی ایس نے سبھی ملزمین کو عدالتی تحویل میں دیدیا ہے۔

علاوہ ازیں اے ٹی ایس مزید تحقیقات کررہی ہیں۔اورکئی افراد سے پوچھ تاچھ کررہی ہے ۔