بلند شہر( یوپی)اترپردیش میں سکندرآبا د سے نمائندگی کرنے والی بی جے پی کی رکن اسمبلی ویملا سولنکی( یوپی) کے بلند شہر میں واقع چاند پور پہنچ کر سی آر پی ایف جوان شیر محمد جو چھتیس گڑہ میں ماؤسٹوں سے مدبھیڑ کے دوران شدید زخمی ہوگئے تھے کی صحت کے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لئے پہنچے تھے۔
وہ رات 9بجے کے قریب شیر محمد کے مکان پہنچے۔ ان کے حامیوں نے جب وہ شیر محمد کے گھر پہنچے اسی وقت پٹاخے بھی جلائے۔شیر محمد کی ماں فردین نے رات دیر گئے ان کے گھر آنے پر اعتراض جتایااور انہوں نے پٹاخے جلانے پر بھی اعتراض کیا۔
بعدازاں وہ گھر کے باہر بھی ائی۔تاہم مس سولنکی نے رپورٹرس سے کہاکہ وہ ہوم منسٹر کو ایک مکتو ب لکھ کر شیر محمد کی بہادری کے کارناموں کی ستائش کرنے کو کہاجائے گا۔
یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ پچھلی پیر کو ماؤسٹوں کے حملے میں 25جوان ہلاک ہوگئے تھے جبکہ دیگر کئی بھی زخمی ہوئے ۔ شیر محمد سی آر پی ایف کے زخمی جوانوں میں سے ایک ہیں۔