ی دہلی: بی جے پی کے ایک لیڈر نے وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ قومی صدرمقام کی بابر روڈ کو لفٹنٹ عمر فیاض کے نام سے موسوم کرے جنھیں مئی 9کو دہشت گردوں نے ان کے آ بائی مقام جموں او رکشمیرشہید کردیاتھا۔
اپنے مکتوب میں تیجندر پال بگا جو دہلی بی جے پی کے ترجمان ہیں نے کہاکہ بابر روڈ کو آرمی عہدیدار کے نام سے موسوم کیاجائے ’’جو اپنے وطن عزیز کے لئے جان کی قربانی دینے والے عظیم نوجوان کو ہمیشہ یادرکھنے کا ذریعہ بنے گا‘‘۔
بگا نے اپنے مطالبے میں کہاکہ ’’ تاریخ سے ہمیں کچھ لینا دینا نہیں‘‘ جبکہ بابرایک’’ حملہ آور ‘‘تھا۔اس کے علاوہ انہوں نے نئی دہلی میونسپل کونسل( این ڈی ایم سی) کو بھی ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہاآرمی افیسر کے نام سے سڑک موسوم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پچھلے دوسالوں میں مذکورہ سڑک کے نام کی تبدیلی کے لئے تیزی کے ساتھ عمل کی کوشش کی گئی جو لوتیانس میں بابر روڈ مجالس مقامی کے ماتحت ہے ۔سال2015میں آورنگ زیب روڈ اور لوک کلیان مارگ کو ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے نام سے تبدیل کیاگیا ۔
اسی طرح بگا نے نئی دہلی کی رکن پارلیمنٹ میناکشی لیکھی کو بھی مکتوب لکھا جو این ڈی یم سی کے ایک رکن ہیں۔