بی جے پی لیڈروں کے درمیان جوتوں سے مارپیٹ۔ ویڈیو

ریاست اترپردیش کے سنت کبیر نگر میں ایک سرکاری میٹنگ کے دوران بی جے پی کے متعلقہ رکن پارلیمنٹ شرد ترپاٹھی اور رکن اسمبلی راکیش سنگھ کے درمیان میں پہلے لفظی جھڑپ کا واقعہ پیش آیا ۔ بعدازاں شرد ترپاٹھی نے راکیش سنگھ کی جوتے سے پیٹائی کردی۔

رکن پارلیمنٹ راکیش ترپاٹھی کے ہاتھوں جوتے سے بے تحاشہ پیٹائی کے بعد بی جے پی کے رکن اسمبلی راکیش سنگھ نے بھی جوابی وار کی کوشش کی ۔

راکیش سنگھ کچھ ہاتھ پیر تو چلائے مگر وہاں پر موجودہ لوگوں نے بیچ بچاؤ کردیا۔کسی کام کو لے کر بی جے پی کے مذکورہ دو قائدین کے درمیان یہ جھڑپ کا واقعہ پیش آیاتھا۔

بتایا جارہا ہے کہ شرد ترپاٹھی کے ہاتھوں جوتے سے مارکھانے کے بعد رکن اسمبلی راکیش سنگھ چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ سے اس کی شکایت کرنے کی بات کررہے ہیں۔

جوتوں سے مارپیٹ کا یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائیرل ہونے کے بعد بی جے پی قائدین کے اس رویہ پر مختلف قسم کا ردعمل سامنے آرہا ہے۔

دنیا کی سب سے عظیم جمہوریت ہندوستان میں عوامی رائے سے منتخب ہونے والے نمائندے اگر آپسی میں جوتے چپلوں کا استعمال کریں گے تو وہاں کی عوام کا کیا حال ہوگا اس پرغور کرنے کی ضرورت ہے۔ پیش ہے ویڈیو ضرور دیکھیں

 

Leave a Comment