بی جے پی صدر امیت شاہ کا دعوی ائیرفورس کی کاروائی میں250دہشت گرد مارے گئے

احمد آباد۔ اپنا بوتھ سب سے مضبوط پروگرام کے تحت گجرات کے احمد آباد میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے کہاکہ بالاکوٹ فضائیہ حملہ میں انڈین ائیر فورس کے لڑاکو ہوائی جہازوں نے جیش کے دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں 250دہشت گرد مارے گئے ۔

امیت شاہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب انڈین ائیرفورسس کے چیف ائیرمارشل بی ایس دھنوا نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ پاکستان کے بالاکوٹ میں ہندوستانی فضائی کے دستوں نے جیش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے مگر انہو ں نے مذکورہ فضائیہ حملے میں کتنے دہشت گردمارے گئے اس کا خلاصہ کرنے سے یہ کہتے ہوئے گریز کیاکہ نعشوں کی تعداد کا خلاصہ کرنے ملک کی سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے ۔

واضح رہے کہ 14فبروری کو جموں کشمیر کے پلواماں میں سی آر پی ایف کے قافلے پر ایک دہشت گرد خود کش حملہ ہوا تھا جس میں44سی آر پی ایف کے جوان شہید ہوگئے ۔ اس واقعہ کو لے کر ملک میں کافی غم او رغصہ تھا ۔

دوہفتوں سے زائد عرصہ گذر جانے کے بعد جوابی کاروائی میں خفیہ اداروں سے ملی اطلاعات کے بعد کہ جیش کے دہشت گرد پلواماں کے طرز کا ایک اور دہشت گرد خود کش حملہ ہندوستان کے سکیورٹی تنصیبات کرنے کی منصوبہ سازی کررہے ‘ انڈین ائیر فورس کے لڑاکوہوائی جہازوں نے مذکورہ منصوبے کو ناکام بنانے اور پلواماں دہشت گرد حملے کے ردعمل کے طور پر بالاکوٹ میں فضائی حملہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کونیست ونابود کردیا ہے۔

شاہ نے احمد آباد میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فضائیہ حملے کے دوران ہمارے کسی جوان کو نقصان نہیں پہنچا ہے اور انہوں نے وینگ کمانڈر ابھینندن کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو یہ کام کرنا ہی تھا۔

انہوں نے مزیدکہاکہ کسی بھی وینگ کمانڈر کو لوٹنے کی دنیا میں کہیں اور مثال نہیں ملتی۔