بی جے پی سے اتحاد کے سبب مسلمان خوش نہیں تھے:چندرابابو نائیڈو

حیدرآباد:آندھرا پردیش سے مرکزی بجٹ میں نا انصافی اور ریاست کو خصوصی درجہ دینے میں ناکامی کا الزام لگاتے ہو ئے بی جے پی زیرقیادت مرکز کی این ٹی اے حکومت سے علاحدگی اختیار کرنے والی اے پی کی حکمران جماعت تلگو دیشم کے سربراہ و ریاست کے وزیر اعلی این چندرا بابو نائیڈو نے دعویٰ کیا کہ ریاست کے مسلمانوں نے ہمیشہ تلگو دیشم کی حمایت کی ہے تاہم بی جے پی سے اتحا د کے سبب مسلمان تلگو دیشم سے خوش نہیں تھے۔

انہو ں نے کہا کہ ریاستی حکو مت مسلمانوں کی بہبود کیلئے کام کر رہی ہے۔انہوں نے پارٹی کے اقلیتی شعبہ کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیاکہ مسلمانوں کو ریزروریشن کے لئے دہلی میں احتجاج کیا جائے گا۔

انہو ں نے کہا کہ ہم نے خود کو این ڈی اے کا رکن سمجھا او ریہ امید کی کہ بی جے پی ریاست سے انصاف کرے گی تاہم کچھ نہیں ہوا۔ہم نے چار سال انتظار کئے لیکن کچھ نہیں ہوا یہا ں تک کہ بجٹ میں بھی ریاست سے انصاف نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اے پی کوخصوصی درجہ کا مسئلہ قو می بن گیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ریاست کے مفادات کیلئے ہی گذشتہ عام انتخابات میں تلگو دیشم پارٹی این ڈے حکومت ریاست کی تقسیم کے موقع پر کئے گئے وعدوں کو پور اکرے گی تاہم مرکز نے ریاست کے ساتھ شدید نا انصافی کی ہے۔