پونے: یاوت مال کے رکن اسمبلی کی بیٹی پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیاگیا۔ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے ایک طرفہ عاشق نے واکاڈ علاقہ میں مبینہ طور پر یہ حملہ کیاجس کی وجہہ سے لڑکی کے ہاتھ زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق راجیش بخشی نامی نوجوان جس کی عمر 25سال بتائی جارہی ہے کہ متاثرہ لڑکی پر واکاڈ کالج کے باہر احاطہ میں حملہ کیا ہے‘ جہاں پر دونوں ایم بی اے کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔
پولیس کے بموجب بخشی ہریانہ کا ساکن ہے جو پچھلے کچھ مہینوں سے لڑکی کا تعقب کررہا تھاجس سے اندازہ لگایاجارہا ہے کہ وہ ایک طرفہ عشق میں مبتلا تھا۔
واکاڈ پولیس اسٹیشن سے تعلق رکھنے والے پولیس انسپکٹر نے کہاکہ ’’ آج صبح لڑکی پر تیز دھار ہتھیار سے کالج کے باہر کے علاقے میں بخشی نامی نوجوان نے حملہ کیا۔ تاہم مقامی لوگوں کی مداخلت کے بعد حملہ آوار کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیاگیا‘‘۔
لڑکی مہارشٹرا کے یاوت مال ضلع کے وانی کی نمائندگی کرنے والے بی جے پی رکن اسمبلی کی لڑکی ہے ‘ جس کو حملے میں دونوں ہاتھ زخمی ہوئے ہیں جبکہ ایک انگلی بری طرح متاثر بھی ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ لڑکی کاخانگی دواخانہ میں علاج کیاجارہا ہے ۔بخشی کو ائی پی سی کی دفعہ 307( اقدام قتل) کے تحت گرفتار کرلیاگیا ہے