بی جے پی رام مندر کی تعمیر کے حق میں نہیں : مہنت نریندر گری 

پریاگ راج : ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر میں تاخیر او رواضح صورتحال نہیں ہونے کے سبب اکھل بھارتیہ اکھاڑہ پریشد کے صدر نریندر گری نے کہا کہ بی جے پی رام مندر کی تعمیر کے حق میں نظر نہیں آرہی ہے ۔ ایسے حالا ت میں کنبھ میلہ کے اختتام کے ساتھ ہی سارے سادھو سنت ایودھیا کی جانب رخ کریں گے اور رام مندر کی تعمیر شروع کروائیں گے ۔

مہنت نریندر نے بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی رام مند رکی حق میں نہیں ہے چونکہ وہ اس معاملہ کو لوک سبھا انتخابات کیلئے کیش کروانا چاہتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لیکن ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ کمبھ کے اختتام کے ساتھ ہی ہم سبھی سادھو سنت ایودھیا کا رخ کریں گے ۔او ررام مند رکی تعمیر شروع کردیں گے ۔

واضح رہے کہ مہنت نریندر گری نے حال ہی میں کہا تھا کہ دھرم سنسد سے کوئی حل نکلنے والا نہیں ہے ۔ دھرم سنسد ہر سال ہوتی ہے لیکن کچھ فیصلہ نہیں ہوتا ۔ یہاں تذکرہ بے جا نہ ہوگا کہ بابری مسجد تنازعہ کو سپریم کورٹ نے ۲۹؍ جنوری تک سماعت کو ملتوی کردیا ہے۔